اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

8/19/2014

میکرو ٹک کلاس اول (میکروٹک کا تعارف)

Mikrotik Calss One:Introduction.

میکروٹک کلاس اول :تعارف

Mikrotik کا تعارف

Mikrotik ایک Latvian کمپنی ہے جو 1995 میں قائم کی گئی جس کا مقصد چھوٹے پمیانے پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو  انٹرنیٹ کے روابط کلئے آپریٹنگ سسٹم مہیا کرنا تھا۔جسے mikrotik routerOS  کا نام دیا گیا۔2002 میں اس کمپنی نے  mikrotik routeros کلئے ہارڈ وئیر بنانے کا فصیلہ کیا  جسے mikrotik routerboard کا نام دیا گیا۔
Mikrotikنیٹ ورکنگ کلئے استعمال ہونے والاکافی عمدہ سافٹ ویرہے جو آپنی فائر وال،روٹنگ،لوڈ پلیسنگ،ہاٹ سپاٹ گیٹ وے،وی پی این،اور اسکے علاوہ کافی ساری خوبیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔مگر بد قستمی سے پاکستان میں تعلیم کے مواقع کم ہونے کی وجہ سے جو لوگ اسکا استعمال جانتے ہیں وہ اسکی انسٹالیشن اور کنفگریشن کے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔اسکے علاوہ وی پی این،لوڈ بلیسنگ،یا اور دوسرے پیکج انسٹال کرنے کے علیدہ پیسے لیتے ہیں۔ مگر آپ تھوڑی سی توجہ سے اس کو مکمل سیکھ سکتے ہیں۔

ہارڈ ویر کی ضرورت:


ہم اسکو عام کمپوٹر پر انسٹال کر سکتے ہیں


جس میں ایک external lan card نصب ہو


اور کم از کم 512 ایم بی ریم ،20 میگا بائٹ ہارڈ ڈسک کا حامل ہو۔


سافٹ ویر


اسکا تازہ ورژن 6 ہے


آپ mikrotik routerOS  کو مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ جو iso میں دستیاب ہے۔


اسکے علاوہ ہمیں اس کو کنفگر کرنے کلئے ایک ٹول کی ضرورت ہو گی جسے 


Win Box کہتے ہیں ۔آپ سےمندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔


اسکو ہم سی ڈی پریا یو ایس بی پر بوٹ ایبل بنا سکتے ہیں جسکلئے poweriso 


ایک بہترین سافٹ ویر ہے آپ سےمندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں


نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

5 تبصرے:

  1. Mikrotik Doesn't required 512mb RAM, it can work on as low as 32 or 64 RAM. and in general 512MB is more then enough for this beast :) you wont be able to use all of the memory with full load (Except you areusing some thousands of BGP or routing rules)
    Regard's
    Syed Jahanzaib

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم آپ نے درست کہا مگر میرا خیال تھا کہ اچھی کارگردگی کلئے 512 کی ریم استعمال کی جاسکتی ہے۔
      باقی آپ اس شعبے میں مہہارت رکھتے ہیں آپ کی رہنمائی ہو گی تو ہمیں خوشی ہو گی

      حذف کریں
  2. بوٹ ایبل کیسے بنے گی اس کی وضاحت بھی کر دیں

    جواب دیںحذف کریں
  3. اچھا سلسہ ہے۔
    جاری رکھیں۔
    جب ہمیں ضرورت پڑیگی تو آپ سے رابطہ کرینگے۔

    جواب دیںحذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ