اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

9/20/2014

میکرو ٹک کلاس 5 ہاٹ سپاٹ کو کنفگر کرنا۔

میکرو ٹک کلاس 5 ہاٹ سپاٹ کو کنفگر کرنا۔

ہاٹ سپاٹ

اسلام علیکم: دوستوں محمد اسفند کی طرف سے میکروٹک کی کلاس نمبر پانچ میں خوش آمدید۔ کلاس اول میں ہم نے میکروٹک کے بارے میں، اور کلاس دوم میں ہم نے انٹرنیٹ کی تار کے بارے میں،کلاس سوم میں میکروٹک mikrotik routerosکو بوٹ ایبل بنانا اور انسٹال کرنا ،اور کلاس چہارم میں میکرو ٹک راؤٹر کنفگر کرنا اور اب ہم کلاس پنجم میں ہاٹ سپاٹ کو کنفگر کرنا سیکھیں گیں۔



ہاٹ سپاٹ کو کنفگر کرنا
01

مرحلہ 1۔آپ نے سب سے پہلے IP میں جا کر ہاٹ سپاٹ Hotspot کو سلیکٹ کرنا ہے اب اپ کے سامنے تصویر نمبر 01 آجائے گی۔اب آپ کے سامنے جو ونڈو آپن ہوئی ہے آپ نے اس میں Hotspot Setup پر کلک کرنا ہے۔اس کے بعد جو باکس آپن ہو گا اس میں تصویر کے مطابق آپ نے LAN کوسلیکٹ کرنا ہے کیوں کہ ہم جو بھی سیکورٹی لگا رہے ہیں وہ ہم آؤٹ پٹ پر لگا رہے ہیں۔اور یہاں LAN ہمارا آؤٹ پٹ ہے۔اس کے بعد آپ نے Next کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔

مرحلہ 2۔
02

مرحلہ 2۔ اب آپ نے یہاں پر Next کے بٹن پر کلک کرتے جانا ہے۔اس دوران آپ نے کسی بھی سیٹ آپ کی ویلو تبدیل نہی کرنی۔ اس دوران آپ سے certificate کے بارے میں پوچھے گا آپ نے none کر دیا ہے۔ اس کے بعد اگلا مرحلہ DNS کا ہے۔اگر آپ آپنا DNS نیم بنانا چاہتے ہیں تو تصویر میں دی گئی ویب سائٹ پر جا کر آپ آپنا DNS نام بنا سکتے ہیں نہی تو آپ asfand.net لکھ کر انٹیر کر دیں۔آپ اس نام بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اسکے بعد آپ سے آپکے یوزر کا یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھے گا۔اس سے مراد آپ کے کسٹمر کا یوزر نیم اور پاسورڈ ہو گا جس سے وہ آپنے انیڑنیٹ کی رفتار اور ٹائم وغیرہ کے بارے میں جان سکے گا۔آپ یہاں admin رکھ لیں۔باقی آپ آپنی مرضی سے اس کو تبدل کر سکتے ہیں اس کے بعد آپ Finish کے بٹن پر کلک کریں۔ان آپ کا ہاٹ سپاٹ کنفگر ہو چکا ہے۔لیکن اب ہم اس میں کچھ تبدیلیاں کریں گیں تاکہ اس کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنا سکیں۔

میک فلٹر کی سیٹنگ مرحلہ 3میک فلٹر کی سیٹنگ مرحلہ 3 ۔ اب آپ نے جو پروفائل بنائی ہے اس میں ہم نے سب سے پہلے جو تبدیلی کرنی ہے وہ میک فلٹر کی ہے ہم نے ایک یوزر کو ایک میک ایڈریس دینا ہے اسکے لئے ہم نے جو پرفائل بنائی ہے اس پر ڈبل کلک کرنا ہے اور اب جو ونڈو آپن ہوئی ہے اس میں ہم نے addressees per MAC کی ویلیو 1 کر دینی ہے۔اس کے بعد آپ نے Ok پر کلک کر دینا ہے۔اب ہماری میک فلٹر کی سیٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔

مرحلہ 4۔اب آپکا آخری مرحلہ Cookieکا ہے۔اس کو تبدیل کرنے کے لئے ہم نے Server Profile میں آنا ہے اس  کے بعد آپنے DNS نام والی پروفائل پر کلک کریں اور جو باکس کھلے گا اس میںloginوالے ٹیب میں آ جائیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک ہماارا یوزر جب بھی انٹرنیٹ سے کنکیٹ ہو تو ہر بار پاسورڈ سے لاگ ان ہوتوآپ اس پر کلک کر دیں۔اور آپ اگر Trial دینا چاہتے ہیں تو اس پر بھی کلک کر دیں ورنہ کلک ختم کر دیں۔اب آپ نیچے HTTP Cookie Lifetime میں اس کا وہ دورانیہ لکھیں کہ اگر Cookie آن ہے تو یوزر کتنے دن بعد دوبارہ پاسورڈ سے لاگ ان ہو۔ہم اس کو عام طور پر بند ہی رکھتے ہیں۔اس کے بعد آیسے ہی نیچے Trial کا ٹائم بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔اسکے ساتھ ہی ہمارا ہاٹ سباٹ مکمل کنفگر ہو چکا ہے۔

اگلئے مرحلے میں ہم یوزر بنانا،انٹرنیٹ اسپیڈ کی پروفائل بنانا اور کوئی ویب سائٹ کو بغیر لاگ ان ہوئے کھولنے کی سہولت دینا سیکھیں گیں۔

اگلی کلاس تک کے لئے آپ محمد اسفند کو دیں اجازت اور آپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

وعلیکم اسلام

نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

1 تبصرہ:

  1. اگر آپ ترائل دیتے ہیں تو پھر آپ کامیاب نہی ہوں گیں کیوں کہ عوام پھر ٹرائل ہی استعمال کرے گی

    جواب دیںحذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ