اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

10/18/2014

پروکسی کیا ہوتی ہے؟اور یہ کیسے کام کرتی ہے۔۔!

اسلام علیکم کچھ دن پہلے بھائی نعمان احمد کا پغیام موصول ہوا وہ مجھ سے پروکسی سافٹ ویر مانگ رہے تھے اور ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھ رہے تھے کہ  پروکسی سرور کیسے کام کرتے ہیں اور کیا ان کے ذریعے ہم آپنی شناخت کو مخفی رکھ سکتے ہیں۔۔! میں نے سوچا کہ اس کا جواب برقی خط کی بجائے بلاگ پر دیا جائے تاکہ آنے والے بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
سب سے پہلے ہم پروکسی کی تعریف کرتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے اور اس کام کو سمجھنے کے لئے ہم ایک تصویر بھی دیکھتے ہیں۔۔
پروکسی کی تعریف: ویب براؤزنگ والے کمپیوٹر اوراصلی سرور کے درمیان موجود سرور کو پروکسی کہتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں آپ کے کمپیوٹر سے ویب براؤزنگ کے لیے جو درخواست ویب سائٹوں کے سرور کو جاتی ہے، ان کے درمیان موجود ثالثی کاکام دینے والے سرور کو پروکسی کہتے ہیں۔

پروکسی بھی طرح کی ہوتی ہے، جن میں سے بعض کے استعمال سے آپ اپنی شناخت کو مخفی رکھتے ہوئے براؤزنگ کسی اور ملک کے سرور کو استعمال کرکے کرسکتے ہیں اور بعض صرف آپ کے درمیان وسیط اور ثالث کاکام انجام دیتی ہے اور آپ کی شناخت کو مخفی نہیں رکھتی۔
سافٹ ویر:
اس کے لئے بہت سارے سافٹ ویر موجود ہیں جن میں ہمارے پاکستان میں عام طور پر ہاٹ سپاٹ شلیڈ ،وی پی این ون کلک استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے میں ایک ایکسٹیشن زین میٹ کے بارے میں بھی بتا چکا ہوں آپ اس کے بارے میں مزید یہاں سے دیکھ سکتے ہیں
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

5 تبصرے:

  1. بھائی جان ہمارا مسلئہ بھی حل کردیں آپکو کال کرتے ہیں مگر آپ جواب ہی نہی دیتے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بھائی جان آپ مجھے ای میل کردیں میں انشاءاللہ آپ کا مسلئہ حل کر دوں گا

      حذف کریں
  2. جوابات
    1. بھائی جان وی پی این سے مراد ہے کہ ورچول پرائوئٹ نیٹ ورک۔اسکے بارے میں آپ مزید وی پیڈیا پر دیکھ سکتے ہیں میں کوشش کروں گا جلد ہی اس کے بارے میں آپ کو تفصیل سے بتاؤ

      حذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ