اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

10/14/2014

محفوظ طریقے سے براؤزنگ کیلئے لائیو سسٹم بنانا سیکھیں۔

ٹیل (Tails) ایک لائیو سسٹم (Live System) ہے جسے ہم ایک سی ڈی یا یو ایس بی وغیرہ سے چلا سکتے ہیں۔ اس کیلئے کسی آپریٹنگ سسٹم، جیسے ونڈوز/ لینکس وغیرہ کا ہونا ضروری نہیں بلکہ یہ بذاتِ خود ایک سسٹم ہے جو لینکس پر ترتیب دیا گیا ہے اور یہ کسی آپریٹنگ سسٹم کا محتاج نہیں۔ پس اگر کمپیوٹر میں کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ سی ڈی روم ڈرائیو یا یو ایس بی پورٹ ہے۔

لائیو سسٹم ایسے سسٹم کو کہتے ہیں جو چلنے کیلئے کسی آپریٹنگ سسٹم کا محتاج نہیں ہوتا اور اُسے محض سی ڈی یا یو اس بی وغیرہ سے بُوٹ کر کے چلایا جا تا ہے۔ ایسے ہی نظاموں میں سے ایک نظام ٹیل ہے۔

 خصوصیت :

  1.  ٹیل سسٹم بنیادی طور پر اخفاء ، سیکورٹی ، اور شناخت کو پوشیدہ رکھنے جیسے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، تاکہ نگرانی کی حکومتی رکاوٹوں کو باآسانی عبور کیا جاسکے۔
  2. ٹیل سسٹم انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے ٹور کا استعمال کرتا ہے اور اس میں چلایا جانے والا ہر پروگرام ٹوراستعمال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ یوں انٹرنیٹ سے آنے جانے والا ہر ڈیٹا نگرانی کرنے والے افراد اور حکومتوں سے چھپا رہتا ہے۔ ٹور اس سسٹم کے باقاعدہ کھلنے سے پہلے ہی انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو چکا ہوتا ہے، خود کنکٹ نہیں کرنا پڑتا۔
  3. یہ سسٹم ہمارے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک (Harddisk) میں کسی قسم کا ردوبدل ، اضافہ و کمی بیشی کرنے کا مجاز نہیں۔ اس طرح یہ ہمارے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں کوئی بھی فنگر پرنٹ/کوئی مواد چھوڑ جانے سے قاصر ہے۔ ایسا مواد جو بعد میں کمپیوٹر کی جانچ پڑتال کے وقت مل جانے کی صورت میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
  4. یہ سسٹم کمپیوٹر میں لوڈ ہونے کیلئے کسی ہارڈ ڈسک کی بجائے RAM کا استعمال کرتا ہے۔ یہ تمام کا تمام سسٹم ہماری کمپیوٹر کی RAM میں لوڈ ہوتا ہے۔ اور بند ہوتے ہی RAM میں موجود تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔ سسٹم کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ کمپیوٹر کی RAM میں با آسانی چلایا بھی جا سکے اور بوقت ضرورت اگر سی ڈی یا یو ایس بی (جس سے یہ سسٹم چلایا گیا ہے) اچانک کمپیوٹر سے نکال بھی لی جائے تب بھی یہ RAM میں موجود تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیتا ہے۔
  5. چونکہ یہ لائیو سسٹم ہے اور ہمارے پاس سی ڈی یا یو ایس بی وغیرہ میں محفوظ ہوتا ہے لہذا ہم اسے کہیں بھی لیجا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹیل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
 ٹیل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
 اسے سی ڈی یا یو ایس بی دونوں کیلئے تیار کیا جا سکتا ہے۔ سی ڈی کو بوٹ ایبل بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے۔یا آپ یہاں ملاحضہ کر سکتے ہیں

ٹیل سسٹم کو استعمال کرنے کا طریقہ :

سی ڈی یا یو اس ایس بی میں سے جو بھی آپ نے تیار کی ہے اسے کمپیوٹر میں ڈالیں اور کمپیوٹر restart کر دیں۔
سسٹم بُوٹ ہوتے ہی زبان کی آپشن دے گا، یہاں پر مطلوبہ زبان کا انتخاب کریں۔
ابان
اس کے بعد یہ سٹارٹ ہو جائے گا اور آپکے سامنے یہ سکرین آ جائے گی
اب آپ اس میں موجود براؤزر ٹور سے منسلک ہے، جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ اس پر آپ اطمینان سے براؤزنگ کر سکتے ہیں
اہم نوٹ :یاد رہے کہ ٹیل سسٹم اگرچہ انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے ٹور کا استعمال کرتا ہے مگر اس کیلئے بریجز کا استعمال نہیں کرتا۔ لہذا اسے اسی وقت استعمال کیا جانا چاہیے جب آپ کیلئے ٹور کو بریجز کے بغیر استعمال کرنا محفوظ ہو
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

2 تبصرے:

  1. Pakistan Main Ya kam kary Ga??? kia ya hotspot sheld say nhe ho sakt?

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. یہ ہر جگہ کام کرے گا ہاٹ سپاٹ سے آپ پکڑے جاؤ گے آسانی کے ساتھ

      حذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ