اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

11/26/2014

KEYScrambler استعمال کریں اور کی بورڈ کی جاسوسی روکیں۔

کی لوگر اسپائی ویئر پروگرام کی ایک قسم ہے جو کمپیوٹر میں داخل ہو کر خاموشی سے اپنا کام کرتے ہوئے ہر اس چیز کو ریکارڈ کرتا ہے جو آپ ٹائپ کرتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کوئی مضمون لکھتے ہیں
یا یوزر نیم اور پاس ورڈ ٹائپ کرکے لاگ ان کرتے  ہیں تو کی لوگر آپ کے کی بورڈ سے ٹائپ کئے ہوئے ہر لفظ کو ریکارڈ کرکے جاسوسی کرنے والے تک بذریعہ انٹرنیٹ بھیج دیتا ہے۔اس کی روک تھام کے لیے اینٹی وائرس اور فائر وال کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
یہ سب کچھ کرنے کے باوجود آپ کی بورڈ کے ذریعے سے پاسورڈ یا کوئی بھی معلومات ٹائپ کرتے ہیں تو وہ محفوظ نہیں ہوتی۔
آپ اپنے ڈیٹا اور انٹرنیٹ پر جو کچھ لکھ رہے ہیں، اسے خفیہ رکھنے اور اسے اینکرپٹڈ(محفوظ کوڈنگ)کرنے کے لیے یہ بہترین سوفٹ ویئر استعمال کرسکتے ہیں۔ 
کی لوگر پروگرام کے ذریعے سے کوئی جاسوس یہ نہیں جان پائے گا کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور آپ کی معلومات کو بھی نہیں چراسکیں گے۔
یہ سوٖفٹ ویئر KeyScrambler چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کی ٹائپنگ ( کی اسٹروکس) کو انکرپٹ کردیتا ہے ، جو کہ کی لوگر پروگرام کی سمجھ سے باہر ہے۔
مثال کے طور پر دیکھیں

اس تصویر میں لاگ ان فارم کے خانے میں پاسورڈ لکھا جارہا ہے مگر اوپر KeyScrambler کے خانے میں وہ رموز اور ارقام میں تبدیل ہوکر چپھتا چلاجارہا ہے اور آپ لکھ کچھ رہے ہیں اور وہ دکھا رہا کچھ ہے۔

یہاں سےاس سوفٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں 
  1. ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد نارمل انسٹال کریں۔

  2.  سوفٹ ویئر کو آن کرکے چلائیں اور نیچے موجود اس سوفٹ ویئر کے آئیکون پر ماؤس کے دایاں بٹن سے کلک کریں
  3.  option میں جا کر advance پر کلک کریں۔ یہاں موجود پانچوں خانوں پر صحیح کا نشان لگائیں۔
  4. اس کے بعد ok پر کلک کریں۔
  5. پروگرام چل جائے گا۔ 

پروگرام چل رہا ہوگا تو آئیکون کا رنگ ہرا ہوگا اور اگر بند ہوگا تو اورنج رنگ ہوگا۔
آئیکون پر ماوس سے کلک کریں گے تو سوفٹ ویئر کو آن اور آف کیا جاسکتا ہے۔
اب آپ جو مرضی لکھیں، وہ خفیہ ہوتا چلا جائے گا۔
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ