اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

3/12/2015

میکروٹک میں (سرور میسج بلاک)فائل شئیرنگ رول بنانا۔

میکروٹک میں یوایس بی وغیرہ کو نیٹ ورک پر میکروٹک سرور سے شئیر کرنے کے لئے پروٹوکول بنانا۔

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ آج کی پوسٹ میں ہم میکروٹک میں SMBپروٹوکول بنانا سیکھیں گیں ۔سب سے پہلے ہم ایس ایم بی کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرتے ہیں۔یہ سرور میسج بلاک کا مخخف ہے اس کو کیوں بنایا گیا اس کے بارے میں اتنا ہی عرض کرتا ہوں کہ اس کو بنایا گیا تھا کہ اگر کوئی ایسا کمیوٹر جو میکروسوفٹ کا آپرینٹگ سسٹم نہی استعمال کر رہا تو وہ اس کو استعمال کر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ آج کل اس کی جدید شکل کامن انٹرنیٹ فائل سسٹم ہے جس کو(CIFS) کہا جاتا ہے،اس کی تازہ مثال آپ تصویر میں لاحضہ کر سکتے ہیں جس میں اس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
اب آتے ہیں کہ ہم میکروٹک میں اس کو کیسے کنفگر کر سکتے ہیں۔ اس کا ایک چھوٹا سا طریقہ کا ہے۔

ناموس صحابہ پر جان بھی قربان ہے۔ پیغام منجانب سپاہ صحابہ پاکستان

نوٹ:اس پوسٹ میں میکروٹک کا 5.20 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔صرف کام کی چیزوں کے بارے میں بتایا گیا ہے باقی آپ یوزر وغیریہ آپنی مرضی سے بنا سکتے ہیں اور جو فائیلیں محفوظ کرنی ہوں آپ ان کو پی یو بی والے فولڈ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس سروس کا استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے آئی پیی میں جائیں اور SMB کو منتخب کریں اور اس کو ان ایبیل کر دیں باقی ڈومیں میں آپنا نام دیں کمنٹ لازمی نہی ہے۔اب آگے پروٹوکول ہے اس میں اگر چاہیں تو پورٹ منتخب کریں ورنہ سب کو ہی سلیکٹ رہنے دیں۔اور اگر مہمانوں کو خوش آمید کرنا ہے تو ٹک کر دیں۔
اب ہم نے اگر مہمان بلا لیئے ہیں تو ان کو دعوت نامہ دینا ہے اس کے لئے آپ یوزر پر کلک کریں اور + کے نشان پر کلک کر کے یوزر بنا لیں۔اگر اس کو مکمل رسائی دینی ہے تو آپ کو صرف پڑھائی والے کام سے ٹک ختم کرنا ہو گا۔
جیسا کہ سامنے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔






لیں جناب آپ کا رول بن چکا ہے اس کو دیکھنے کے لئے آپ فائلز کو منتخب کریں اور اس کے بعد آپ نے یہاں پر پی یو بی کے فولڈر کو تلاش کرنا ہے اور اس میں کوئی بھی فائل کو ہم نے آزمائش کے لئے محفوظ کرنا ہے۔
لیں جناب اب ہم نے ایک فائل کو بھی محفوظ کر دیا ہے اب ہم نے اس کو جانچنا ہے اس  کے لئے اب ہم آُنے کمیپوٹر میں ونڈو یا لینکس میں شئیرنگ فولڈر میں جاتے ہیں وہاں پر ہمارے پاس پی یو بی نافی فولڈر آ رہا ہے تو ہم نے اس کو کامیابی سے کنفگر کر لیا ہے۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی شئیرنگ آن نہی ہے تو آپ اسفند نامہ پر موجود اس پوسٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی کیبل سے دو کمپوٹرز کو آپس میں مربوط کرنا۔

اب ہمارا رول کامیابی سے بن چکا ہے اب ہم نے آپنے سرور میں یو ایس بھی کو کیسے کنفگر کرنا ہے اس کو ہم اگلی پوسٹ میں دکھیں گیں۔



نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ