اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

6/03/2015

میکروٹک لوڈ بیلسنگ (دو ان پٹ اور ایک آوٹ پٹ ) پی پی سی طریقے سے کرنا۔

اسلام علیکم آج ہم بات کریں گیں لوڈ بیلسنگ گی ۔یہاں میں اس بات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو اسفند نامہ اور ذاتی روابط میں میکروٹک کی لوڈ بیلسنگ کی بات کرتے ہوائے اور اس کو کنفگر کرنے کا طریقہ پوچھتے ہوا دیکھا ہے۔مگر میں نے اس  پر خاموشی اس وجہ سے اختیار رکھی کہ جب ہمارا مشورہ نہیں مانا جاتا تو ہم کسی کی مشکل کو اپنے اوپر  کیوں سوار کریں۔کیوں کہ ہماری پاکستانی عوام کی مثال ایسی ہے کہ ان کو جس رستے پر لگا دو آنکھیں بند کر کے اسی رستے پر چل دیتے ہیں (افسوس کے ساتھ)۔۔

میں  نے اپنے ذاتی تجربے میں یہ بات دیکھی  ہے کہ  اگر ہم لوڈ بیلسنگ میں   میکروٹک کی ڈیوائس کو استعمال کریں گیں تو اس میں ہمیں (پی پی سی کی کنفگریشن )کے علاوہ بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جیسے کہ ایک لین کام کرتی ہے تو دوسری بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سارا نیٹ ورک بند ہو جاتا ہے ۔اس کے علاوہ براؤزنگ میں اسپیڈ کی کمی جیسی مثالیں عام ہیں۔
ان سب مسائل کا حل ہمیں ٹی پی لنک کی ڈیوائسز میں ملتا ہے نہ کسی بھی قسم کی مشکل کنفگریشن نا کوئی اور مسئلہ۔میں نے خود ان کو بہتر پایا ہے اور عوام کو بھی اسی کا مشورہ دیتا ہوں مگر عوام کو میکروٹک اچھی لگتی ہے تو یہ ہی ٹھیک ہے۔

میکروٹک میں لوڈ بیلسنگ کرنا

(انشاء اللہ اس کی ویڈیو بھی جلد ہی آپلوڈ کردوں گا)
یہاں پر سب سے پہلے ہمیں   اس تصویر کو دیکھنا ہو گا اور اس کے حساب سے آپ کو سمجھ کر کام کرنا ہو گاکیوں کہ اگر آپ لیکر کے فقیر بنیں گیں تو آپ کو اس میں مسائل کا سامنا ہوتا رہے گا۔(اور میں کوشش کروں گا کہ اس کی وضاحت اچھے سے کروں)میرے پاس یہاں پر سیٹلائیٹ کے دو لنک ہیں ان کے آئی پی مندرجہ ذیل ہیں۔

آئی ایس پی 1 کا آئی پی:          10.0.10.1/30

آئی ایس پی 2 کا آئی پی:           10.0.20.1/30

یہاں چند باتوں کا خاص خیال رکھیں۔

1۔  اگر آپ پی پی سی کے طریقے سے لوڈ بلیسنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کا آئی ایس پی آپکو پی پی سی کی سہولت فراہم کرتا ہے کہ نہیں؟؟؟؟۔میں چونکہ اس وقت کراچی کے حساب سے کر رہا ہوں تو یہاں پر تقریبا تمام چھوٹے بڑےآئی ایس پی یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔
2۔آپ کے موڈیم کے آئی  پی اس سے مختلف ہو سکتے ہیں مگر اس میں فکر کی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ جہاں میں لین 1 کا آئی پی دوں گا آپ نے آپنے موڈیم کا آئی پی دینا ہے ۔

سب سے پہلے ہم انٹرفیس میں جا کر اپنے  لین کارڈز کو نام  دیں گیں جیساکہ تصویر میں دیکھا جا سکتا  ہے۔01

01
 2. اب ہم نے  ایڈریسز میں جا کر پورٹوں کو  موڈیم کے  آئی پی دینے ہیں اگر آپ اور ہمارے آؤٹ پٹ  یعنی لوکل کا آئی پی192.168.1.1 سے 192.168.254 تک کی سریل استعمال کر رہے ہیں تو آپ / کے بعد 24 لکھیں گیں ۔اس بارے میں بعد میں وضاحت کروں گا کیوں کہ یہ پوسٹ کافی لمبی ہوتی نظر آ رہی ہے۔
اور اگر آپ کا ڈیفالٹ گیٹ وے 192.168.1.1 ہے تو آپ یہاں پر 19.168.1. 8 9 10 11 12 یا کوئی اور دیں کیوں کہ یہاں پر ڈیفالٹ گیٹ وے نہیں دینا جس کا ذکر آگے آ رہا ہے(اگر آپ نے پہلے کھبی کنفگر کیا ہے تو آپ کو اس کے بارے میں معلوم ہو گا) 02
02/1


02/2

02/3
3.اب ہم ڈی این ایس کو کنفگر کریں گیں اس کی تصویر نہیں لگاؤں کا کیوں کہ اس کا آسان سا طریقہ ہے۔اور اگرآپ  گوگل کا ڈی این ایس 8.8.8.8 / 8.8.4.4 استعمال کریں تو بہتر ہے۔

4.اب ہم نے  فائری وال میں آنا ہے یہاں پر ہم نے رولز بنانے ہیں یا دوسرے الفاظ میں کہ سکتے ہیں کہ ہم یہاں پر سرور کو بتائیں گیں کہ بھائی میں نے یہ کام کرنا ہے اور  یہ کام اس طریقے سے ہو گا سب سے پہلے تمہیں یہ کرنا ہے۔(سرور کو بتا رہا ہوں تاکہ آپ کو سمجھ آ جائے)
4.
1۔کہ ہمارے پاس دو لین کارڈ ہیں جن کو ہم نے یکجا کرنا ہے۔
2.ان کے آئی پی مندرجہ ذیل ہیں۔
3.۔ان کا آؤٹ پٹ ہم نے اس پورٹ یا اس لین پر لینا ہے۔
4.آپ نے اس طریقے سے ان کو اکٹھا کرنا ہے۔
5.۔اب آپ نے ان کو اس طریقے سے  اور اس قانون کے مطابق آؤٹ کرنا ہے۔۔
اس کے بعد ہم پھر  ہمارا فائر وال میں کام ختم ہوجائے گا۔
اس سب باتوں کا بتانے کا مقصد ہے کہ ہم نے کام کو سمجھ کر کرنا ہے تاکہ اگر کوئی خرابئ بیدا ہو جائے تو ہمیں پتا ہو کہ یہ کس وجہ سے پیدا ہوئی ہے
اب ہم آتے ہیں اور سرور کو بتاتے ہیں کہ ہمارے پاس کون کون سے دو لین کارڈ ہیں  جن کو ہم نے یکجا کرنا ہے۔
5.ان تصاویر کو غور کے ساتھ دیکھیں اور نیٹ میں ان کے مطابق ر ولز بنائیں۔
5.1


5.2
 اب جو ہم نے پہلا رول بنایا ہے اس کو کاپی کرتے ہیں اور اس میں سے بس وین 2 کو سلیکٹ کرتے ہیں تصویر کے مطابق
5.3

5.4
6.اب یہاں پر ہم نے دونوں نیٹ رولز بنا لیئے ہیں اب ہم نے منیگل رولز بنانے ہیں سب سے پہلے ہم جو تین رولز بنائیں گیں ان میں سورس ایڈریس میں لین کا آئی پی اور ڈی ایس ٹی ایڈریس میں موڈیم کا آئی پی آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
6.1

6.2

6.3

6.4
7.اس کے بعد مرحلہ وار تصاویر یوں ہیں آپ نے ان کو غور سے دیکھنا ہے جہاں  پاس تھرو پر کلک کیا ہے وہیں ہی کلک کرنا ہے اگر نہیں کیا تو آپ نے بھی نہیں کرنا۔


























  نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ