اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

2/05/2015

لاگ ان پیج ایچ ٹی ایم ایل کی مدد سے بنانا۔

لاگ ان پیج ایچ ٹی ایم ایل کی مدد سے بنانا
خوبصورتی وہ چیز ہے جو دیکھنے والے کو بار بار دیکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ویسے ہی لاگ ان پیج کی خوبصورتی ہمارے یوزر کے لئے باعث مسرت ہو تی ہے۔ہم آپنا لاگ ان پیج  خود بنا سکتے ہیں اور اسے آسانی سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں مثلا ہم کسی دوکان یا کسی خاص تقریب کی خبر آپنے لاگ ان پیج پر دے سکتے ہیں اور ان سے پیسے بھی حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاہ ہم  پیج پر یوزر کے لئے سافٹ ویر بھی رکھ سکتے ہیں۔اس کو بنانا بہت ہی آسان ہے اس کو بنانے یا اس میں تبدیلی دو طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔

1۔ HTMLکے ذریعے ویب پیج بنا کر                                2.کسی بھی ویب پیج میکر کے ذریعے (یہ زیادہ آسان ہے)
اگر ہم HTMLکو دیکھیں تو اس کے زریعے ہم اچھا اور بہترین ویب پیج بنا سکتے ہیں اس کے لئے ہم HTMLکے بنیادی کوڈ اور اس کے بارے میں جاننا ہو گا۔
HTMLکا تعارف: HTMLہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج کا مخفف ہے۔ یہ ویب پیج بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور آسان زبان ہے ۔اس کو ہم کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں لکھ سکتے ہیں۔آیئے ہم اس کے چند بنیادی کوڈز کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور اس سے لاگ ان پیج بناتے ہیں۔اس میں لکھا گیا کوئی بھی کوڈ >کوڈ<سے شروع کرتے ہیں اور اس کوڈ کو بند کرنے کے لئے >/کوڈ< لکھتے ہیں مثلا <title> </title>لکھیں گیں اور اس کے درمیان میں ہم آپنے ویب پیج کا ٹائٹل لکھیں گیں۔اب ہم ایچ ٹی ایم ایل کے مزید کوڈ اور ان کے استعمال دیکھتے ہیں۔
ایچ ٹی ایم  ایل  کی کمانڈ کو ٹیگ کہا جاتا ہے اس کے ذریعے سے ویب پیج کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ ٹیکسٹ ،تصاویر یا کسی بھی فارمیٹ کو ویب پیج پر ظاہر کرے۔مثلا ہم  نے اگر ویب پراؤزرکو ٹائٹل دینا ہو تو اس کے لئے ایچ ٹی ایم  ایل کا کوڈ  یوں  ہو گا
<HTML>                        یہ کوڈ ویب پیج کو بتائے گا کہ یہ ویب ایچ ٹی ایم  ایل میں لکھی گئی ہے
<Head>                                اس کوڈ سے مراد ویب پیج کا آغاز ہے
<Title>Asfand Nama</title>                اس کوڈ کو ٹائٹل دینے کے لئے استعمال کیا گیا ہے  جیسا کہ میرے ویب پیج کا ٹائٹل ہو گا  اسفند نامہ
</head>                                یہاں پر / سے بتایا گیا ہے کہ ویب پیج کا خاتمہ ہو رہا ہے
</htmal>                                یہاں پر / سے بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ مکمل ختم ہو گئی ہے۔
ایچ ٹی ایم  ایل   کے چند بنیادی کوڈ یہاں پر لکھوں گا باقی میں کوشش کروں گا کہ اس کے بارے میں علیحدہ سے لکھا جائے ۔اب یہاں پر چند بنیادی کوڈ اور ان کے استعمال کے بارے میں جانتے ہیں۔
ویب پیج کو ٹائٹل دینا۔
<title>   </title> جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ کوڈ ویب پیج کو ٹائٹل دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے
باڈی کوڈ کا استعمال۔
<body>   </body> اس کوڈ کے اندر لکھے گے الفظ ہمارے ویب پیج پر ظاہر ہوتے ہیں ۔یا ہم یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ہم ویب پیج پر جو ظاہر کرنا چاہتے ہیں وہ ویب پیج کے اند لکھیں گیں۔ اب جو بھی کوڈ استعمال کریں گیں وہ باڈی ٹیکسٹ کے اندر استعمال کریں گیں۔
ہیڈنگ تیار کرنے کے لئے۔
ہیڈنگ تیار کرنے کے لئے ہم   <H1>تا <H6>کوڈ استعمال کرتے ہیں اگر ہم ایچ کے ساتھ 1 لکھیں گیں تو کوڈ کا سائز سب سے بڑا ہو گا اور جوں جو ہم گنتی بڑھاتی جائیں گیں فونٹ کا سائز کم ہوتا جائے گا۔ یہ کوڈ ہم یوں استعمال کر سکتے ہیں۔<H1>Large Text</H1>
<H6>small Text<H6>
پیرا گراف لکھنا۔
پیرا گراف لکھنے کے لئے ہم یہ کوڈ استعمال کریں گیں۔
<p>My Name Is Muhammad Asfand  Yar<p>I Live  In Toba Tek  Singh .</P></P>
ٹیکسٹ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کے لئے۔
ٹیکسٹ کو بائیں طرف لکھنے کے لئے                 <p align=Left>My text<p>
ٹیکسٹ کو دائیں  طرف لکھنے کے لئے                 <p align=right>My text<p>
ٹیکسٹ کو درمیان میں لکھنے کے لئے                <p align=Center>My text<p>


ٹیکسٹ کو بولڈ کرنا اور لائن پر لکھنا
ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کے لئے یہ کوڈ ہو گا۔  <B>Bold Text </B> جبکہ لائن پر لکھنے کے لئے  <u>Under line Text</u>
تصویر شامل کرنے کے لئے 
تصویر لگانے لے لئے ہم اس کو ڈ کا استعمال کریں گیں۔
<img scr="C/file name.gif "width"20" height"25">
ویب پیج میں یو آر ایل ی یا ٹیکسٹ پر لنک  لنک لگا نا
<a href='http://asfandnama.blogspot.com'>Asfand Nama</a> اس کوڈ میں اسفند نامہ پر لنک لگا یا گیا ہے
امید کرتا ہوں آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کے بنیادی کوڈز کے بارے میں اتنی معلومات حاصل ہو چکی ہیں کہ آپ آپنا لاگ ان پیج اچھے سا ڈیزائن کر سکتے ہیں ۔اسکے علاوہ ہم کوئی بھی ویب پیج میکر استعمال کرتے ہوئے آپنا ویب پیج آسانی سے بنا سکتے ہیں مگر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ لاگ ان پیج کم سے کم سائز میں ہو تاکہ یوزر جب انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو تو اس کے سامنے لاگ ان پیج جلد آپن ہو اگر لاگ ان پیج کا سائز زیادہ ہو گا تو وہ کھلنے میں زیادہ وقت لے گا جس سے یوزر کو لاگ ان کرنے میں پریشانی ہو گی۔
مکمل اور آسانی سے سمجھنے کے لئے اس ویڈیو کو دیکھیں

اگر آپ کے پاس یوٹیوب بلاک ہے تو آپ اس لنک کو استعمال کریں
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ