اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

3/10/2015

میکروٹک میں گراف بنانا۔

میکروٹک میں گراف بنا کر سرور کے بارے میں معلومات حاصل کرنا۔

اسلام علیکم آج کی پوسٹ میکروٹک میں گراف بنانے کے بارے میں ہے۔یہاں پر میں ایک بات کی وضاحت اور معذرت کرتا ہوں ان دوستوں سے جنہوں نے مجھے کافی ساری ای میلزمیکروٹک کے حوالے سے کی ہیں ۔ ان میں تقریبا 4 لوگوں نے میکروٹک کو دنیا میں کہیں سے بھی ایکیسس حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں پوچھا تھا۔ان کے لئے عرض ہے کہ مجھے سکرپٹ بنانا نہی آتی ہمارے ایک بہت ہی عزیز دوست جو سکرپٹ بنانا جانتے ہیں وہ شادی کے بعد آج کل دوبئی میں آرام فرما رہے ہیں۔ 

اب آتے ہیں گراف کی طرف مجھے ایک صاحب نے کال کی اور بتایا کہ  او ایل ایکس سے آپ کا نمبر لیا ہے اور  پوچھا کہ آپ گراف بنانے کے کتے پیسے لو گے تو میں نے ان صاحب سے کہا کہ آپ جتنے دے سکتے ہیں وہ دیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا۔قصہ مختصر انہوں نے مجھے 700 روپے دیئے اور کہا میں نے پہلے ایک بھی اتنے میں کروایا ہے۔مجھے خوشی بھی ہوئی کہ پیسے آئے ہیں اور افسوس بھی ہوا کہ اتنے بڑئے کام کے صرف 700 سو ۔اسی افسوس کی وجہ سے میں آپ کو یہ طریقہ بتا رہا ہوں کہ میں تو جائز پیسے نہ لے سکا آپ ہی لے لیں
نوٹ: یہ طریقہ صرف 5.20 کے لئے ہے باقی کا میں ذمہ دار نہی ہوں(اوپر والی تمام باتیں حقیقت مگر اچھے موڈ  میں لکھی ہیں کہ جو آپ کو آتا ہے وہ آپنی زبان میں بتاؤ تاکہ دوسرے بھی مستفید ہو سکیں)
ہم صحابہ واہلبیت کی محبت کو ٖفروغ دینا چاہتے ہیں۔فرمان حضرت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رح بانی سپاہ صحابہ
تصویر 01
مرحلہ نمبر 1۔ آپ نے ٹولز میں جا کر گراف کو منتخب کرنا ہے۔اس کے بعد جوونڈو آپن ہوئی ہے اس میں سے آپ نے + کے نشان پر کلک کرنا ہے اور تصویر نمبر 2 کے مطابق رولز بنانے ہیں۔





تصویر 02
تصویر 03
مرحلہ نمبر 2۔ یہاں پر میں نے کالے رنگ سے جو نشان بنایا ہے اس کا مطلب ہے کہ انٹرفیس میں یہ رول بنانا ہے ۔یہاں پر اگر وقت منتخب کرنا ہو تو آپ انٹرفیس کے ٹیب میں ہی سیٹنگز پر کلک کر کے ٹائم منتخب کر سکتے ہیں جس کی وضاحت لال رنگ سے کر دی گئی ہے۔اس کے بعد آپ نے کویوی (معذرت اصل لفظ نہ جانے کیا ہے) کے ٹیب میں آ جانا ہے اس کو میں نے چوکو خانے سے واضح کر دیا ہے۔اب یہاں + کا بٹن دبائیں اور جو رول بنانا ہے اس کی ترتیبات نیچے والے خانے میں ہیں۔لیں جناب آپ کا گراف بن چکا ہے اب آنے نے اس کو ملاحضہ کرنا ہے تو اس کے لئے آپنے آئی پی کے بعد گراف لکھیں۔اور مجھے آپنی دعاؤں میں یارد رکھیں۔



نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ